پشاور(نیوز ڈیسک) کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ یونٹ کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے والے خاندان کے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران بھتہ خوری سے منسلک بینک اکاؤنٹس حاصل کر لیے گئے۔ضبط شدہ اشیاء میں دو چیک بک، تین دستخط شدہ چیک جن کی مالیت 03 ملین روپے تھی، 6,00,000 روپے نقد اور ایک ایکس کرولا گاڑی تھی۔گرفتار افراد کا تعلق افغانستان، پشاور، لاہور اور قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ایک کارروائی میں ٹی ٹی پی کے عبید اللہ اور لقمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے مارکیٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔کوہاٹ ریجن کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سید نواز عرف ٹیلا کو بھتہ کی رقوم کی وصولی اور منتقلی میں مدد کرنے والے ایک مقامی فرد اور کوئلے کی کان کے مالک محمد یوسف کو حراست میں لے لیا۔کالعدم تنظیم کی حمایت اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث ہونے کے باوجود، یوسف مالی امداد فراہم کرنے پر بضد رہا۔یوسف کے ساتھ 02 دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔یاغی باز، عبدالرقیب۔سی ٹی ڈی کی تحقیقات سے یوسف کے تنظیم سے تعلق کی تصدیق ہوئی۔مزید برآں، چیک کے ذریعے درہ آدم خیل بنک سے رقوم نکلوانے اور حوالات ہنڈی کے ذریعے کالعدم تنظیم کے کمانڈر تک پہنچانے والے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔