فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس کا فیصلہ

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر) کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

فورم نے فیصلہ کیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

فورم نے  دہشت گرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پڑوسی ملک سے دہشتگردوں کی کارروائیاں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پاکستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیں۔

کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار  کیا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی جبکہ فورم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے پرامن حل کے مطالبے کے حکومتی مؤقف کا اعادہ کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل جبر پر شدید  تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کی شہریوں کے اغوا، تشدد اور قتل کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

شرکا کانفرنس کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج کی کارروائیاں کشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی قوانین کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور  بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف دفاع، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کامعیار برقرار رکھنے، ذہنی اورجسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کےدوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

فورم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کےلیے سرکاری متعلقہ اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ