اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ہفتے فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے دو ججز نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا کر انتخابات کروانے پر مجبور کیا: مولانا فضل الرحمان