اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا وقت بڑھا دیا،نئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 13 جنوری تک جاری رہے گی،16 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، 20 جنوری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی، 22 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 23 جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی، اس سے قبل 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کی جانا تھی
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان