سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ کے حلقے این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔
آر او نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: قیام امن کےلیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، سراج الحق