اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کے معاملے پرسماعت بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔
احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ملتوی کردی۔
سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جبکہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کیخلاف سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی