اسلام آباد(ویب ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق این اے 15 مانسہرہ سے بھی نواز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔جبکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لیےگئے۔مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور سے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جب کہ مریم نواز نے سرگودھا سے ایک حلقہ پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔ترجمان مریم نواز کے مطابق پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔
دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور ریٹرننگ افسر نے آج تک کے لیے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ادھر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی۔147 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئےجبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔125 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کےلاہوراورسرگودھا کےتمام حلقوں سےکاغذاتِ نامزدگی منظور
جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123، این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئےجبکہ سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے قومی صوبائی دونوں کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 149 سے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔رانا مشہود کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔