اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
این اے 201سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
پی ایس 77سے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ،عبدالنبی سمیت 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری