اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیوایئرنائٹ کی تقریبات پرپابندی کے باوجود اسلام آباد اور راولپنڈی کی سکیورٹی ہائی الرٹ ،اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کے خلا ف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہر بھرکےاہم مقامات پرخصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔ ڈولفن فورس شہر بھر میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔
ترجمان کے مطابق مسیحی شہریوں کو گرجا گھروں میں مکمل پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
نیوایئرنائٹ پر راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 6600 سے زائد افسران وجوان تعینات ،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے263سے زائد ٹریفک پولیس افسران ڈیوٹی کے فرائض سرا نجام دے رہے ہیں۔
مری میں نیو ایئرنائٹ پر رش بڑھنے کے پیش نظر انتظامات مکمل،350سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں 57 خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی،۔ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سال 2023: سورج غروب ہونے کا منظر