اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پلان اے ، بی اور سی موجود ہے، ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات آر آوز آفس سے چھینے گئے اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر اپنا کردار بھی ادا نہیں کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر ازخود لینا چاہیے، جمہوریت بچانے کے لئے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر شفاف انتخابات ہوئے تو 8 فروری کو پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہے، لیکن ہم پہلے تمام آئینی طریقے آزمائیں گے، ملک میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اگر یہ معاملہ نہ روکا تو پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں۔