سپریم کورٹ: لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہ میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 جنوری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت حلالی بینچ میں شامل ہیں۔

26 دسمبر 2023 کو تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی دادرسی کرنے کی ہدایت کی تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں، قائدین، تائید اور تجویز کنندگان کی گرفتاری سے روکا جائے، انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت بھی دی جائے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

تحریک انصاف نے درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فریق بنایا تھا۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر