راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں روک لیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں: زراعت پیغمبرانہ پیشہ ہے، قوم کے تعاون سے مافیا کی سرکوبی کریں گے: آرمی چیف
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت