2018ء کی طرح حالیہ انتخابات کا انعقاد بھی منصفانہ نظر نہیں آرہا، پلڈاٹ

اسلام آباد: پلڈاٹ نے ملک میں جمہوریت کے معیار پر سالانہ رپورٹ 2023ء جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کی طرح انتخابات 2024ء کے منصفانہ ہونے کا امکان بھی تاریک نظر آرہا ہے۔

اپنی رپورٹ میں پلڈاٹ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل 2024ء جاری ہے بین الاقوامی جمہوریت کی درجہ بندی کے تھنک ٹینکس نے اسے انتخابی آمریت کہا ہے، گزشتہ ‘ستر سال’ سے کوئی بھی درست قدم نہیں اٹھایا گیا۔

پلڈاٹ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور مقبول رہنما مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں، سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی سیاسی قسمت کا انحصار ان کی مقبولیت یا پالیسیوں پر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو مثبت طور پر مصروف رکھنے کی مہارت پر منحصر ہے، پاکستان میں سیاسی عمل سیاسی مہمات کو اسٹیبلشمنٹ کے حامی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان گھومنے پر مجبور کرتا ہے۔

پلڈاٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی عمل پاکستان کے معاشی اور گورننس کے مسائل کے سنجیدہ حل پر توجہ مرکوز نہیں کرتا، غیر منتخب نگران حکومتوں کا طویل مدت تک جاری رہنا جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہے، 2018ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کی طرح عام انتخابات 2024 کے منصفانہ ہونے کا امکان بھی تاریک نظر آتا ہے، سیاسی عمل میں بار بار مداخلت کے باوجود، سیاسی جماعتیں ٹوٹی پھوٹی حکومتیں بنانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کی عادی دکھائی دیتی ہیں۔

پلڈاٹ نے کہا ہے کہ سبک دوش آرمی چیف نے عوامی سطح پر سیاسی اور انتخابی عمل میں پاک فوج کی مداخلت کا اعتراف کیا تھا، سینیٹ میں پالیسی ایشوز پر بامعنی سیشن سیاسی الزام تراشی، آپس کے لڑائی جھگڑوں اور مخالفین کے سیاسی مذاق میں الجھے رہے، ہر صوبائی حکومت نے صوبائی اسمبلیوں کو ربڑ اسٹیمپ کے طور پرقانون سازی کے لیے استعمال کیا، 5 سالہ دور میں، صوبائی اسمبلیوں نے جان بوجھ کر پیچھے ہٹنا اور شہریوں سے عوامی معلومات واپس لینا شروع کردیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ سازوں کو الیکشن شیڈول اور تاریخ کے بارے میں مجبور کرنا جمہوری تناظر میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی کامیابی ہے، 2023ء میں آزادی رائے، ملکی معیشت اور سیاسی استحکام میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی، پریس، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو معاشرے میں پولرائزیشن اور اختلاف رائے اور کسی سیاسی جماعت یا گروہ کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کو کچھ سیاسی رہنماوٴں کی تصاویر، پیغامات یا بیانات نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے، صدر مملکت عارف علوی نے قبل از وقت عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال جاری رکھا۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر