مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایئر بیس پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ایئر چیف مارشل نے کیا، آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کے نظام اور دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی، ایئر چیف نے پاک فضائیہ میں شامل کیے جانے والے نئے ویپن سسٹم پر روشنی ڈالی۔

ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ نئے ویپن سسٹم سے ملک کی فضائی، دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سسٹم میں J-10C لڑاکا طیارے، ایئر موبلٹی پلیٹ فارمز اور جدید ریڈارز شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، لوئٹرنگ جنگی صلاحیتوں اور لانگ رینج ویکٹرز بھی سسٹم کا حصہ بن گئے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے آپریشنلائزیشن سے نئے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملی، ایئر چیف نے سائبر اور خلائی ٹیکنالوجیز کے ابھرتے ہوئے ڈومینز میں پیش رفت پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدید ہتھیاروں کی نظام میں شمولیت پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے خود انحصاری اور انسانی وسائل کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے، فضائیہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئر شو پیش کیا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی