پشاور: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع ختم کیے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان پر حکمِ امتناعی واپس لے لیا جبکہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔