اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھا گیا خط پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں۔
پیپلز پارٹی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، پین، پیچ کس اور ٹوتھ برش الاٹ نہ کیے جائیں، ملتے جلتے نشانات کی وجہ سے ووٹر مغالطہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد