نوازشریف کو 8فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہے اس کیلئے رائیونڈ میں ہسپتال بنائیں گے،بلاول

لاہور، اسلام آباد(عامر رفیق بٹ )چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ یا تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت سے ہے مہنگائی سے ہے نوازشریف کو 8فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہے اس کیلئے رائیونڈ میں ہسپتال بنائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق جاتی امراء لاہور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا منشور ہے کہ لوگوں کی تنخواہوں اور آمدن کو ڈبل کرنا ہے،پیپلز پارٹی غریب خاندانوں کو تین سو یونٹ بجلی مفت دے گی، نوجوانوں کو مفت تعلیم دلوائے گی،ہم ہر شہری کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کے لئے اسپتال کھڑے کئے ہیں،رائیونڈ میں ن لیگ نے عوام کو صحت کی سہولیات کے لئے کوئی اسپتال نہیں بنایا،نواز شریف کو آٹھ فروری کو دل میں تکلیف ہونے ہی ہے،پیپلزپارٹی اس تکلیف کو دور کرنے کے لئے رائیونڈ میں اسپتال بنائے گی۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی سکھر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد

ان کا مزید کہناتھا کہ ہم عبدالغفور مئیو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لئے اتخابات لڑ رہی ہے،ہم نفرت ، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں،ہم نے منشور پر الیکشن لڑنا ہے،قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جو وعدے عوام سے کئے وہ پورے کئے ہیں،آپ نے ہمارے دس نکاتی منشور کو رائیونڈ کی عوام تک پہنچانا ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی