نجکاری پر فوکس ہے، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی:نگران وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ہماری حکومت نجکاری پر فوکس کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کار زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغار کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، ہم نجکاری پر فوکس کر رہے ہیں اور ہماری اولین ترجیح پی آئی اے کی نجکاری ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرنے کیلئے ٹاپی پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کیا جائے، فاد وحید

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے بھی مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ