بلےکے انتخابی نشان کا معاملہ، پی ٹی آئی نے جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی نشان بلےکے حوالے سے  پشاور  ہائی کورٹ کے فیصلےکے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ  پشاور  ہائی کورٹ کے فیصلےکے خلاف درخواست پر  پیرکو سماعت کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ایک اہم معاملہ ہونےکی وجہ سے سماعت جلد ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف نے  پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل  میں موقف اختیار کیا  کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی، الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق نہیں بن سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ  دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی  سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا جب کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نے قانون کی غلط تشریح کی جس کے باعث ناانصافی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنیکی ہدایت

پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی درخواست میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار  دیکر بلےکا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ