ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ہری پور پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہزارہ موٹر وے پر کھڑی کنسٹرکشن مشین کے باعث پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ کنسٹرکشن مشین کو بچاتے ہوئے بےقابو ہوکر مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس نے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کوچ کے نیچے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کردیا۔