190 ملین پاؤنڈ کیس: ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے سمیت 5 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ساتھ ہی سابق وزیراعظم کے معاونین زلفی بخاری اور شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی اور ایک وکیل ضیاء المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔ عدالت نے ملک بھر کے ریونیو افسران کو ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ان کے ناموں پر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ان کے کھاتوں کو منجمد کریں اور لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں۔ عدالت نے ان ملزمان کی ملکیتی جائیدادوں سے کرائے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے نیب کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بطور ”رسیور“ بھی مقرر کیا۔ پیر کو جب کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو قومی احتساب بیورو (نیب) کی پراسیکیوشن ٹیم نے سردار مظفر خان عباسی کی سربراہی میں عمران خان کے وکیل کے ساتھ ریفرنس کی ایک کاپی شیئر کی۔ چونکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، اس لیے جج نے خبردار کیا کہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔ نیب کی جانب سے دائر اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی ملکیتی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں، کیونکہ جج نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کا اطلاق کیا تھا۔ مذکورہ سیکشن عدالت کو کسی ملزم کو اشتہاری قرار دیے جانے کی صورت میں ”اٹیچمنٹ“ (جائیداد ضبط کرنے کا عمل) کا حکم دینے کا اختیار دیتا ہے۔ چھ جنوری کو پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی جائیدادوں کی ضبطی کو روکنے کے لیے آخری کوشش میں اپنے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ملک ریاض نے کہا کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنے خلاف شروع کی گئی کارروائی سے آگاہ نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں حال ہی میں کیس کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور وہ کارروائی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ تاہم جج نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر