اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کاخیرمقدم کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھاکہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانیوں کیلئے باعث اعزاز ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان حرمین الشریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور خادم حرمین کا گہرا احترام کرتے ہیں
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ
آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد کاکہنا تھاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔