کوئی جیل سے بچنے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑرہا ہے، بلاول

فیصل آباد/ اسلام آباد (عامر رفیق بٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے سلسلے میں تاندلیانوالہ فیصل آباد میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی نہ صرف وفاقی حکومت بنائے گی بلکہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں پنجاب کے جیالوں کے درمیان انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ کچھ قوتین یہ سمجھتی تھیں کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر وہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور غریبوں کو چکل دیں گے اور جیالوں کا راستہ روک دیں گے۔ میں ان قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ پیچھے ہٹنے والے ہیں۔ ہم تو وہ ہیں جو تمام سیاسی قوتوں کے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں اور ہم یہ ثابت کر رہے ہیں کہ پنجاب کا بھٹو ابھی تک زندہ ہے اور ہم اپنے حقوق واپس چھین لیں گے۔ ہم لوگوں کو غریب دشمن، کسان دشمن، عوام دشمن پارٹیوں سے بچائیں گے۔ یہ وہی پارٹیاں ہیں جنہیں پنجاب میں مسلط کیا گیا تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ہم شدید غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔ جب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے وزیراعظم بنے اور جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی وزیراعظم بنیں تو اس وقت فیصل آباد کے عوام کا بھی حصہ تھا کیونکہ یہ وزرائے اعظم غریبوں، کسانوں ، مزدوروں، طالب علموں اور عوام کے وزیراعظم تھے۔ ہم اسی قسم کی حکومت لاہور اور اسلام آباد میں قائم کریں گے۔ ایک دفعہ پھر ایک جیالا پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوگا اور ایک جیالا وزیراعظم بنے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک عوام حکومت کے قیامت کے لئے عوام کی مددمانگی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ اسی طرح مدد کریں جس طرح شہید قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مدد کی تھی تو ہم ایک دفعہ پھر غربت مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی یہ مقابلہ کر سکتی ہے جبکہ دیگر پارٹیاں اپنے ذاتی مفاد کے لئے سیاست کر رہی ہیں اور انتخابات میں حصہ یا تو جیل سے بچنے کے لئے لے رہی ہیں یا جیل سے باہر آنے کے لئے کر رہی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سیاست عوام کو غربت اور بیروزگاری سے نکالنے کی سیاست کر رہی ہے۔ دیگر سیاسی پارٹیوں کے پاس کوئی منشور نہیں۔ ہمارے پاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کا منشور ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نظریہ ہے۔ ہمارے پاس دس نکاتی معاشی ایجنڈا عوام کے لئے ہے اور جب ہم عوام کی مدد سے اقتدار میں آئیں گے تو اس ایجنڈے پر عملدرآمد کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر عوام کو اس ایجنڈے کے متعلق بتائیں اور پارٹی کا پیغام ان تک پہنچائیں۔ ہم 300یونٹ بجلی عوام کو مفت دیں گے، ہم عوام کو مفت تعلیم دیں گے اور عالمی معیار کے تعلیمی ادارے بنائیں گے، ہم ہر شہری کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کریں گے جیسا کہ ہم نے سندھ میں کرکے دکھایا ہے۔ اب وہ لوگ جو علاج کرانے باہر بھاگ جاتے تھے وہ اب نہیں بھاگیں گے کیونکہ ہم انہیں یہاں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر جا کر بتائیں کہ ہم بی آئی ایس پی کے پروگرام کو وسعت دیں گے اور اس کے مختلف پروگراموں پر عمل کریں گے۔ عوام کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم شہید قائد عوام کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جنہوں نے پانچ مرلہ سکیم دی تھی اور شہید محترمہ کے نقش قدم پر بھی چل رہے ہیں جنہوں نے سات مرلہ سکیم دی تھی کیونکہ ہم پاکستان کے غریب عوام کو 30لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور ان گھروں کی ملکیت خاتون خانہ کو دی جائے گی۔ ہم پنجاب کی ساری کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور ان کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ حالیہ سیلاب میں سندھ میں متاثر ہونے والوں کو ہم 20لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں اور ان گھروں کی ملکیت خواتین کو دے رہے ہیں۔ اگر ہم یہ کام سندھ میں کر سکتے ہیں تو پنجاب میں بھی کر سکتے ہیں۔ ہم بینظیر کسان کارڈ متعارف کروائیں گے اور فیکٹریوں کی بجائے غریب کسانوں کو براہ راست مالی مدد مہیا کریں گے۔ ہم مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے بینظیر مزدور کارڈ شروع کریں گے چاہے وہ مزدور کسی فیکٹری میں کام کرتا ہو یا کوئی اور پرائیویٹ نوکری کر تا ہو۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کو یہ بتائیں کہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں انہیں ووٹ کا حق قائد عوام نے دلوایا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ووٹ کے حق کے لئے اپنی جان کی قربانی دی اور ڈکٹیٹروں کے خلاف جدوجہد کی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزیراعظم آپ میں سے یعنی نوجوانوں میں سے ہو اور آپ کے مسائل حل کرے تو واحد آپشن پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صرف پیپلزپارٹی کی حمایت کریں تاکہ انہیں اسکالرشپ، ٹریننگ اور مالی مدد مل سکے۔ ہم یہ ذمہ داری لیتے ہیں کہ نوجوانوں کو ان کے حقوق دلائیں گے۔ نوجوانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ اگر نوجوان چاہتے ہیں کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے وہ خوشحال ہوں اور ملک خوشحال ہو تو انہیں صرف تیر کو ووٹ دینا چاہیے۔ عوام کو پی پی پی کو ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاﺅ پروگرام شروع کرے گی۔ ہم اسکولوں میںکھانا مہیا کریں گے۔ ہم ماﺅں کو بچوں کی پیدائش کے بعد 1000دنوں تک مالی مدد مہیا کریں گے۔ ہمارا دس نکاتی ایجنڈا انقلابی ایجنڈا ہے جس کے ذریعے ہم غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان کے عوام کے لیے ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں کوئی ضد نہیں ہے بلکہ وہ عوام کی ترجمانی کرنا چاہتے ہیں جس طرح شہید قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تقسیم اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔ ہم عوام کی خدمت کی سیاست متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم اس منشور پر عمل کر لیں تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ہم عوام کی مدد سے کامیاب ہوں گے اور پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔

تازہ ترین

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ