اسلام آباد (نیوزڈیسک) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔
الیکشن سے دستبردار ہونے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کل انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
ای سی پی کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کے 3 حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔