بلا نہیں رہا، اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو

نصیرآباد (عامر رفیق بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلا نہیں رہا، اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، یہ کیسا شیر ہے جو گھر میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی، تو آئندہ پانچ سالوں کے دوران بلوچستان میں کوئی ترقی نہیں ہوگی، اور عوام لاوارث رہے گا۔

پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد اُن کی قیادت میں بننے والی حکومت پاک ایران گیس پائیپ لائین منصوبے کو پایئہ تکمیل پر پہنچائے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں عام انتخابات کے حوالے سے منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے کردار سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کو آپ نے تین بار وزیراعظم بنایا تھا اور جس کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوششیں کر رہے ہو، عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہر طرف سازشیں پک رہی ہیں۔ افغانستان ہو، ایران ہو، یا بھارت ہو۔ ہمارے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ اس کا نقصان میرے بلوچستان کے عوام، پختونخواہ کے عوام اور سندھ کے عوام اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر اب ایسی جماعت کی حکومت آنا چاہیے جو تیں نسلوں سے عوام کی خدمت کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوسری جماعتیں اقتدار میں آئین تو وہ امیروں کو ریلیف دیں گی، جبکہ غریبوں کو صرف تکالیف پہنچائیں گی۔ جب پی پی پی کی حکومت بنتی ہے تو ہم عوام کو ریلیف پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پی پی پی کا ساتھ دیں، تیر کے نشان پہ ٹھپہ لگائیں، میں 10 نکاتی عوامی معاشی منشور پر عملدرآمد کرکے دکھاوَں گا۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے 10 نکاتی ایجنڈا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت ملنے کے بعد ان کی اولین ترجیح تنخواہوں میں دگنا اضافہ کرنا ہوگا۔ میں آپ کی آمدنی میں صرف اضافہ نہیں، آپ کی تنخواہوں کو دگنا کرکے دکھاوَں گا۔ غریب خاندانوں ک بجلی کے 300 یونٹ ماہانہ مفت دلواوَں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ بنائیں، ہر ضلعے میں مفت تعلیم اور مفت صحت کے ادارے بناوَں گا۔ میں انشاء اللہ تعالی، میں نصیرآباد میں یونیورسٹی بناوَں گا، آپ کے لیے این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال بناوَں گا، پھر آپ کو علاج کے لیے سکھر یا خیرپور جانا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے بے گھر خاندانوں کے لیے 5 مرلہ زمین اسکیم اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 7 مرلہ زمین اسکیم منصوبا شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی سابقہ صوبائی حکومت نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ میں نے ایک سال کے اندر 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، ان گھروں کے مالکانہ حقوق بھی دیئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ نصیرآباد کے سیلاب متاثرین کے لیے ایسے اقدام کیوں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو آنے والی پی پی پی حکومت سیلاب متاثرین کو ان کے گھر بناکر دینے کے ساتھ ساتھ مالکانہ حقوق بھی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی پی پی پی حکومت کسان کارڈ، مزدور کارڈ اور یوتھ کارڈ بھی متعارف کرائے گی، جن کے ذریعے ان طبقات کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی پی پی پی حکومت بھوک مٹاوَ پروگرام کا آغاز کرے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف دو جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں، اب عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں نئی سوچ اور نئی قیادت چاہیے یا پرانی سیاست اور پرانے سیاستدان چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کی قسمت کو تبدیل کرنے زور ان کی خدمت کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام پر اعتماد کرتا ہوں، میں آج بھی عوام کے درمیان کھڑا ہوں، اور عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ میرا پیغام تمام سیاسی کارکنان کے لیے ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضایع نہ کریں، بلکہ وہ پی پی پی کا ساتھ دیں۔ بلوچستان کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ شہیدوں کی جماعت کا ساتھ دیں۔ اگر آپ نے مجھے موقع دیا تو میں بلوچستان کے صحت کا نظام تبدیل کر دوں گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک سے دہشتگردی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ دہشتگردی کے شکار خاندانوں کے لیے میرا بھائی اور لاپتہ افراد کے لیے میری بہن احتجاج کر رہی ہے۔ میں دہشتگردی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرسکتا ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نصیرآباد کی عوام کو اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو پی پی پی کے امیدواروں میر چنگیز خان جمالی، میر صادق عمرانی، بابو غلام حسین، حسن علی جمالی، میر غلام فرید رئیسانی، فیصل خان جمالی اور مولا داد خان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر