ن لیگ کے ارادے جمہوری نہیں رہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، بلاول بھٹو

قمبر شہداد کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، سیاسی مخالفین کو پچ سے باہر رکھنا چاہتی ہے، پرانے سیاستدان ذاتی دشمنی پراتر آئے ہیں، ن لیگ کے ارادے جمہوری نہیں رہے، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، آر اوز نے ن لیگ کے دباؤ پر ہمارے کئی امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں انتخابات قریب نظر آرہے ہیں، ہم جگہ جگہ جاکر عوام کا ساتھ مانگ رہے ہیں، پیپلزپارٹی کا معاشی معاہدہ عوام کے سامنے پیش کیا، پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں، اب ہمیں الیکشن نزدیک نظر آرہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، پرانے سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوعوام پر اعتبار کرتی ہے، عوام نئی سوچ اور نئی سیاست کا ساتھ دیں، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی عوام کے بڑے مسائل ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام نہ روکیں، ہمارے کئی امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کردیا گیا، ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، تلہ کنگ سے بھی ہمارے امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں دیا گیا، ن لیگ سیاسی مخالفین کو پچ سے باہر رکھ کر کھیلنا چاہتی ہیں، پنجاب کے صوابی کے امیدواروں کو بھی تیر کے نشان سے محروم رکھا گیا، آر اوز نے ن لیگ کے دباؤ میں انتخابی نشان سے محروم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایسی کوئی قوت نہیں جو الیکشن کو ملتوی کرنا چاہیں گے۔

بلاول بھٹو نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ 18 جنوری کو دادو اور نوشہرو فیروز میں جلسہ کروں گا، 19 جنوری کو رحیم یارخان میں ہمارا جلسہ ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، کھلی کچہری میں فیصلہ کریں گے کیا کرنا چاہیئے، الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں اور عدالت بھی جائیں گے۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر