راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے پاکستان آڑڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیاجہاں انہیں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پی او ایف کی دفاعی مصنوعات کی برآمد سے بھی آگاہ کیاگیا۔ پی او ایف آفیسرزاور سٹاف سے خطاب کےد وران آرمی چیف نے کہاکہ خودانحصاری،جدیدٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ خودانحصاری،جدیدٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور تعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف مصنوعات کا مشاہدہ بھی کیا، جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود بھی شامل ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی پیداواری ادارے کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کی ترقی سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے، قبل ازیں آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،