حکومتی اخراجات میں کمی لانا اور آمدنی میں اضافہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، نگران وزیراعظم

ڈیووس: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین محل وقوع کے لحاظ سے اہم تجارتی سنگم پر واقع ہے، طرزحکمرانی بتدریج بہتر ہو رہا ہے، حکومتی اخراجات میں کمی لانا اور آمدنی میں اضافہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، ٹیکس وصولی بڑھانے اور آمدنی میں اضافہ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو یہاں عالمی اقتصادی تعاون فورم کے دوران پاتھ فائنڈرز بریک فاسٹ کی تقریب میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔ تقریب میں معروف پاکستانی شخصیات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آئے دانشور، مصنفین، انسانی فلاح کی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ کی آبادی رکھنے والا عظیم ملک ہے جو اپنے محل وقوع کے لحاظ سے اہم تجارتی سنگم پر واقع ہے ۔ پاکستان اپنے محل وقوع کی بنیاد پر خطےمیں رابطے کا ذریعہ ہے۔قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ۔ افغانستان بھی ہمارے ہمسائے میں واقع ہے جسے اقبال ؒنے ایشیا کا دل قرار دیا اور وہاں پر استحکام کا پورے خطے پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ای سی او کا بھی اہم رکن ہے ۔ ہمارے ہمسائے میں چین میں 336ٹریلین ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جبکہ اس سے آگے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی ہائیڈرو کاربن برآمدات نے ان کی معیشت کو مضبوط اور متنوع بنادیا ہے۔ ان کے پاس سرمائے کی بہتات ہے لیکن ان کی آبادی کم ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک سے افرادی قوت منگوانا پڑتی ہے اور اس کے لئے انہیں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت سے افرادی قوت میسر ہے۔ پاکستان کوصنعتکاری کے فروغ کے لئے زیادہ پرکشش اور مسابقت کا حامل اور سہولت فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت حاصل ہے ۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ چین میں جدیدیت کا سفر 1979 کے بعد شروع ہوا اور وہ اپنی کچھ صنعتیں دیگر ممالک میں منتقل کررہاہے، اس کے لئے جنوب ایشیا مشرقی ایشیا کے ساتھ پاکستان بھی وہ ملک ہے جہاں پر یہ صنعتیں لگائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نوعیت کے کلچر، زبانیں ، نسلی گروپ اور جغرافیہ موجود ہے اور دنیاکی آٹھ سے نو بلند ترین چوٹیاں پاکستان میں ہی واقع ہیں، یہ کوہ پیمائی کی دلچسپی رکھنے والوں کے لئے انتہائی کشش رکھتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس تھر و بلوچستان کے صحرا اور پنجاب کا وسیع میدانی علاقہ بھی ہے۔ یہ مختلف قسم کے محل وقوع کاایک ایسامجموعہ ہے جس نے پاکستان کو مثالی اہمیت کاحامل ملک بنایاہوا ہے اور پاکستان سیاحت کے لئے ایک بہترین ملک ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا انسانی وسیلہ ہمارا ایک عظیم اثاثہ ہے۔ 24 کروڑ آبادی میں سے 60 فیصد کی عمر 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ پاکستان کے لئے ایک بھرپور توانائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسے رہنمائی کی ضرورت ہے۔ تقریباً 15لاکھ افرادی قوت آئی ٹی کے شعبے میں کام کررہی ہے، ہم نوجوانوں کی بین الاقوامی سطح پر ایکریڈیشن کے لئے بھی کام کررہے ہیں اور ہم سالانہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سالانہ 50 ہزار نوجوان گریجویٹ فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔ ہمیں چیلنجزکا سامنا ہے لیکن مجھے مکمل یقین ہے کہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں جو بھی منتخب حکومت آئے گی وہ اس سلسلہ میں مثبت اندازمیں اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ ٹیکس کی وصولی کے لئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ہمیں 2 اہم اقدامات کرنے ہیں کہ حکومتی اخراجات میں کمی آئے اور آمدنی میں اضافہ ہو۔ ہم نجی شعبے کی بھی آمدنی بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔ان سے ٹیکس جمع کریں گے جسے سماجی شعبے پر خرچ کیاجائےگا۔ یہ و ہ ماڈل ہے جس پرہم نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح عمل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی متنوع ثقافت دنیا کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم اور پاتھ فائنڈرز گروپ کے ساتھ ہماری شراکت داری مستقبل میں بھی جاری ہے گی۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر