پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالادوبارہ بھی نکالیں گے، نواز شریف

پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالادوبارہ بھی نکالیں گے، نواز شریف

حافظ آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد سے کردیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کردیا ، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بھی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس روزگار نہ ہوتا، آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

قائد نواز شریف نےحافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں جہاں کھڑا ہوں کئی سال پیلے کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ میرا اس شہر حافظ آباد سے بہت پیار ہے۔ اس شہر اور ضلع کے لوگوں سے بڑا پیار ہے۔ کئی سالوں کے بعد میں آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔ آپ نے جس طرح محبت پیار سے میرا استقبال کیا۔ اور میری بہن اور سائرہ اور مریم کا استقبال کیا میرے اندر بے گناہ محبت کا اضافہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی آیا ہوں لیکن ایسا جزبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ کے دل میں جو نواز شریف کے لیے پیار ہے نظر آ رہا ہے اور میرے دل میں جو آپ کے لیے پیار ہے نظر آ رہا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ میں ملک سے باہر تھا ہر گھڑی ہر منٹ آپ کو یاد رکھا۔ 2017 میں جب نواز شریف کو نکال دیا گیا صرف اس لیے بیٹے سے تنخواہ نہیں کی گئی۔ اگر نہ نکالا جاتا تو آج حافظ آباد کے اندر کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس باعزت روزگار نہ ہوتا۔ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا۔ گیس اور بجلی کے بل زیادہ نا ہوتے روٹی نان سستا ملتا۔ ڈالر آج بھی کم قیمت پر ہوتا۔ پاکستان ترقی کے مقام پر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو گرفتار کر کے جعلی مقدمات میں نہ الجھایا ہوتا تو پاکستان ترقی کے عروج پر ہوتا۔ آپ جانتے ہیں لوڈ شیڈنگ اس ملک میں عروج پر تھی اس ملک سے لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی۔ لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔

اس ملک میں دہشت گردی تھی روز شہری شہید ہوتے تھے ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا۔ آج موٹروے سے آپ کاسفر آدھا ہوا کہ نہیں ہوا۔ یہ جوش جذبہ کہاں سے آیا ہے۔ آپ میرے ساتھ وعدے کریں کہ ہم سب کہ ساتھ مل کر   پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نواز شریف کے علاوہ پارٹی کے صدر شہباز شریف، سینیئر نائب صدر مریم نواز اور پارٹی رہنما سائرہ افضل تارڑ بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف، عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے اور خوش حال مستقبل دینے کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر