اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات فورس نے گزشتہ روز 6 کارروائیوں میں 186کلوسے زائد منشیات برآمد کر کے 6ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق راولپنڈی میں کینیڈا کیلئے بُک کئے گئے پارسل سےدو کلو آٹھ سو چونتیس گرام افیون برآمد ہوئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ایک سو ایک آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
اسلام آباد کےکاک پُل کے قریب گاڑی سےانیس کلو چرس برآمد کر کےخاتون سمیت ایبٹ آباد کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کئے گئے۔ سرانان بازار پشین کے قریب دو گاڑیوں سے ڈیرھ سوکلو چرس برآمد پکڑی گئی۔
لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب افغان باشندے کےسامان سے آٹھ کلو چرس اوردو کلو آئس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ پشاور پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تین کلو افیون اور ایک کلو آئس پکڑی گئی۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ ، ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔