ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ چکے، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو، بلاول

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کبھی شو باز تو کبھی کوئی وسیم اکرم پلس کردیا جاتا ہے، ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو۔

جلسے سے خطاب میں بلاول نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا نظریہ چھوڑسکتے ہیں،ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے۔ 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی۔

انھوں نے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے میں اس سر کو کاٹ دوں گا، ہم ملک کو درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر