فواد چوہدری کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، گرفتار کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا۔

خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کر دی تھی۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر