سپریم کورٹ : فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن نظرثانی کیس میں قائم کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کیم جس میں اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے دو متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی، جبکہ دھرنا کیس کے ٹی او آر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیشن کو مزید ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہےچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دھرنا کمیشن کا کام کب مکمل ہوگا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن 14 فروری کو کام مکمل کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ ٹھیک ہے کمیشن اپنا کام کرے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11 والیمز پر مشتمل عملدرآمد رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی ہے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ یکم نومبر 2023 کے حکم کے تناظر میں جمع کرائی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ دوماہ میں مکمل نہیں ہوسکی، اٹارنی جنرل کے مطابق کمیشن 14فروری تک تحقیقات مکمل کر لے گا۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، مقدمہ کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر