راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈ ونگ نے آرمی ہیڈ کوآرٹر کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو آمد پر چینی نائب وزیر خارجہ کا استقبال کیا ملاقات کےدوران آرمی چیف اور چینی نائب وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی سلامتی اور عوامی فلاح کے لیے نہایت ضروری ہیں، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈ ونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے سٹریٹیجک پارٹنر ہیں، علاقائی سلامتی اور امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔