عالمی مالیاتی خبررساں ادارے بلوم برگ نے معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نوازشریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی ، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نوازشریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، سیاسی مخالفین کے مقابلے میں 30 سال میں نوازشریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی، معاشی مشکلات کی درجہ بندی میں نوازشریف نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان کی پی ٹی آئی اور بلال بھٹو زرداری کی پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی، ’مزری انڈیکس‘میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیاجاتا ہے،رپورٹ میں1990 سے اب تک کے ادوار میں سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، عمران خان اب بھی مقبول سیاستدان ہیں لیکن جیل میں ہیں، نوازشریف 8 فروری کو اقتدا ر کے لئے تیار دکھائی دیتے ہیں، حالیہ سروے میں عمران خان57 فیصد اور نوازشریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں نوازشریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا، بلوم برگ اکنامکس رپورٹ کے لکھاری انوک شکلہ نے تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام نوازشریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں، انتخابات جیتنے والی کسی جماعت کے لئے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا،مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے، بے روزگاری بڑھ چکی ہے،مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز انتہائی بری حالت میں تھے،پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر انحصار کررہا ہے، آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے، سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، رواں مالی سال میں آئی ایم ایف کو پاکستانی کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔