مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف

بورے والا(نیوز ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی۔

بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد آپ لوگوں سے مل رہا ہوں، اتنے سال آپ لوگوں سے نہ ملنے پر اداس ہوگیا تھا، اتنے عرصے بعد آپ لوگوں سے دوبارہ ملنے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج 25 روپے کی روٹی ملتی ہے، یہ ہے تبدیلی، اس تبدیلی کی وجہ سے روٹی مہنگی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، اُس وقت جو بل 500 روپے کا آتا تھا وہ آج 20 ہزار روپے کا آتا ہے، آج روٹی، گھی، چینی، آٹا سب مہنگا ہوگیا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی، ہم بجلی روٹی سب سستا کریں گے، گیس گھر گھر ملے گی۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے دریافت کیا کہ کتنے نوجوان ہیں جن کے پاس روزگار نہیں ہے؟ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، اگر مجھے نا نکالا جاتا، اگر بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر حکومت نا ختم کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان یہاں بے روزگار نہیں ہوتا، سب خوشحال ہوتے، گھر گھر چراغ جل رہے ہوتے۔

سابق وزیر اعظم نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑی ماری ہے، اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نواز شریف نے دریافت کیا کہ آج یوریا کتنے کا ملتا ہے؟ ہمارے دور میں یوریا 1200 روپے کا تھا اور آج 5 ہزار کا ہوگیا ہے، یہ ہے تبدیلی کا نتیجہ، میرے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج یہ 38 لاکھ کا لیکن ہم پاکستان کو مہنگائی اور بے روزگاری سے واپس لائیں گے اور یہاں کے حالات کو اتنا اچھا بنائیں گے کہ ہر گھر میں بہترین روزگار ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بورے والا میں ہائی وے بنائی جائے گی اور عین ممکن ہے کہ ایئرپورٹ بھی بنایا جائے گا، مزید کہا کہ اگر تہمینہ دولتانہ یہاں سے کامیاب ہوئی تو یہاں میڈیکل کالج بھی دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ بورے والا جو ضلع بھی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر