اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے پارٹی منشور کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے منشور کامقصدکرپشن کی داستانوں کوکم کرناہے ،اتوار کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے منشور کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ نیاپاکستان نیاتبدیلی کانظام ہمارے منشورکاحصہ ہے ایک جمہوری حکومت میں وزیراعظم پاور کامنبع ہوتاہے ،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں آکر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کاانتخاب چند ایم این ایز کی بجائے براہ راست عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہوکرآئے گا۔