پاکستان اور ایران کا ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام یقینی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات میں دونوں ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایران پاکستان کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے، اس سے دیرینہ ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی وفد سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں باہمی مفاد کے مختلف امور پر بات ہوئی۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے اہم ہیں، پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے جب کہ دہشتگردی کا مسئلہ دونوں ممالک کا مشترکہ چیلنج ہے اس لیے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے اور دہشتگردوں کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح لائحہ عمل پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے، ہم نے ایران کے صدر کو انتخابات کے فوری بعد پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، پاکستان اور ایران نے ایک اعلیٰ سطح مشاورتی میکنزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلیٰ سطح مشاورتی میکنزم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہوگا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اہم برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کےحامل ہیں، ہم ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی ہمارے لیے مقدم ہے، دہشتگردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ایران اور پاکستان دہشتگردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے، مشترکہ بارڈر پر موجود دہشتگرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سکیورٹی کو ایران اور خطے کی سکیورٹی کے طور پر دیکھتے ہیں، دہشتگردی کے ہاتھوں پاکستان اور ایران میں کئی لوگ شہید ہوچکے ہیں،  بلاشبہ مشترکہ سرحد پرموجود دہشتگرد پاکستان اورایران میں کارروائیاں کرتے ہیں، یہ دہشتگرد کسی تیسرے ملک کی ایما پرپاکستان اورایران میں دہشتگردی کرتے ہیں۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر