راولپنڈی:سوڈان کے علاقے ایبی میں پاکستانی امن دستے پر حملے میں ایک اہلکارشہید جب کہ دواہلکاروں سمیت چارافراد خمی ہوگئے،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستے پر اس وقت گھات لگاکرحملہ کیاگیا جب اہلکار دومقامی مریضوں کو ہسپتال لے جارہے تھے ، آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستانی امن دستوں نے موثر جواب دے کر عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبورکردیا،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمدطارق شہیدجب کہ دواہلکاروں سمیت چارافراد خمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کےمطابق اب تک 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عالمی امن واستحکام کے لیے کردار اداکرتارہے گا۔