مریم نواز نے بلاول بھٹو کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کانام لئے بغیر کہنا ہے کہ کسی کو آج کل مناظرے کا بڑا شوق ہواہے۔مناظرہ کرناہے چلو کرلو مناظرہ۔
لاہور کے حلقے این اے 127میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا تھا کہ کسی کی خواہش ہے پیسے دیکر ووٹ خرید لےگا۔اس حلقے نے پیسوں کے مقابلے میں ن لیگ کی شائستہ پرویز کو منتخب کیا تھا۔ لاہور آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف نے دن رات آپ کیلئے محنت کی۔ کیا شہبازشریف کے جا نے کےبعد لاہور میں ایک منصوبہ بھی لگا؟شہبازشریف جہاں ترقی کا پہیہ چھوڑ کر گئے تھے وہیں رکا ہوا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مذاق ہوتا تھا دانتوں کےدرمیان بھی جگہ ہوتو شہبازشریف وہاں پل بنادےگا۔ مخالفین تنقید نہیں کر سکتے کیونکہ لاہور میں ہر طرف ن لیگ کے منصوبے ہیں۔اللہ ہمیں آپ کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کی پیپلزپارٹی کی قیادت پرکڑی تنقید،انکا کہنا تھا کہ تم نے لاہور کی میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسا کچھ بنایا ہے تو مناظرہ کرلو۔ مقابلہ تو تب ہوتا اگر کہتے دانش سے بہتر سکول سندھ میں بنائے۔کراچی میں پانی ٹینکر سے آتا ہے ان کے محلوں میں بھی ٹینکر سے پانی آتاہے۔میری دعا ہے کہ سندھ میں بھی پنجاب جیسی خوشحالی آئے۔کسی کی خام خیالی ہے کہ وہ ووٹ خرید لے گا ۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ عطا تارڑ بہادر بھی ہے اور محنتی بھی ،دھاندلی کرنیوالو ں کو پکڑا۔پانچ سال سے ایسا لگتا تھا کہ لاہور لاوارث ہوگیاہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہارون آباد والو بتائیں نوازشریف کو سزا کس بات پر ہوئی؟نوازشریف کی سزا پر مٹھائیاں بانٹی گئیں۔بانی پی ٹی آئی کو سزا پر ہم نے کوئی مٹھائی نہیں بانٹی۔

مریم نواز کابانی پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہاجاتا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کر دیں گے،اب خود جیل میں ہیں۔یہ سوچ رہے تھے کہ ظلم کریں گے تو نوازشریف گھبرا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے قومی سلامتی سے کھیلاتھا، دیکھا اقتدار جارہاہے تو جھوٹا کاغذالہرایا یہ سائفر ہے اور کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی۔ نوازشریف پرظلم کرنیوالے کچھ عبرتناک انجام کوپہنچ چکے،کچھ گھروں کو چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں کرپشن 30فیصد کم ہوئی۔ ملکی ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔موٹرویز بنیں۔ملک کو سی پیک دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہارون آباد والو!8فروری کو کوئی شخص گھر میں نہیں بیٹھے گا،وعدہ کرو۔ووٹ صرف ایک پرچی نہیں یہ ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے۔ 8فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا۔ نوازشریف ملکی خوشحالی اور ترقی کا دور واپس لائیں گے۔ قوم کی خاطر زندگی میں بہت نقصان اٹھائے ہیں۔ کبھی قوم اور وطن کے ساتھ غداری نہیں کی۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر