190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔
عدت میں نکاح کیس کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو گی، جس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔
سائفر کیس میں وکلاء صفائی کی جگہ دو سرکاری وکلاء مقرر کرنے اور توشہ خانہ نیب کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی جائیں گی۔