اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کے لیے پلان سی سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں پارٹی الیکشن کرانے کا عزم کیا ہے، اس سلسلے میں رؤف حسن کو تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عمر ایوب نے رؤف حسن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی تقرری پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں کی گئی۔