سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود تاخیر کیلیے چھپن چھپائی کھیلتے رہے، عدالت

راولپنڈی: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان تاخیر کے لیے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے رہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ و وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے 77 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر وزارت خارجہ کوواپس نہیں بھیجا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سائفرکے معاملے سے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات پراثر پڑا،جس سے دشمنوں کوفائدہ ہوا۔ سماعت کے دوران وکلائے صفائی غیرسنجیدہ دکھائی دیے۔ 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا، سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا۔ ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہوا.

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات سیکشن فائیو تھری بی کے تحت 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا جب کہ انہیں مختلف دفعات کے تحت 10، 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں سیکشن فائیو تھری اے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کا حکم سنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ شاہ محمود قریشی پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزاوں پر ایک ساتھ عمل شروع ہوگا ۔ جو ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے وہ ناقابل تردید ہیں۔ عمران خان اور شاہ محمود کیس میں تاخیر کے لیے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے رہے ۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تکلیف دہ یہ ہے چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود نے کئی وکلا تبدیل کیے۔ ہائی پروفائل اور حساس ترین کیس میں ملزمان کو بار بار صفائی کے مواقع فراہم کیے گئے۔ ملزمان نے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلا اور کاروائی کو مذاق سمجھا ۔

فیصلے کے مطابق دونوں مجرمان جرح کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے اپنے عمل کی وجہ سے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو بھی دوسرے ملکوں کیساتھ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سائفر ٹیلی گرام بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے قبضے میں رہا۔ عدالت نے مختلف دفعات کے تحت بانی پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر 24 سال جب کہ شاہ محمود قریشی کو 20 سال قید بامشقت کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر