تاجر رہنمائوں کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات، درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد بھر کی مارکیٹوں اور مراکز کے عہدیداروں نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ناصر اکبر خان سے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بات چیت کی۔ انہوں نے موقع پر بعض احکامات جاری کئے ۔
اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جزل ڈاکٹر ناصر اکبر خان نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ کوئی بھی احتجاج ہو یا کوئی اور مسئلہ کاروبار بند نہ ہوں جس کے لئے ہمیں کامیابی ملی۔ جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے ۔ سیف سٹی پراجیکٹ میں توسیع کر رہے ہیں گزشتہ ایک برس میں تقریباً دو ہزار نئے کیمرے لگائے ہیں ۔ ایف ٹین۔ ایف سیون اور آئی ایٹ مرکز میں آئی سی سی آئی کے تعاون سے کیمرے لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اِن مارکٹیوں میں جرائم میں کمی آئی ہے ۔ مارکٹیں بھی اس سلسلے میں تعاون کریں اور اپنی اپنی مارکیٹ میں کیمرے لگائیں اور سیف سٹی کے ساتھ منسلک کریں – کار چوری میں واضح کمی ہو چکی ہے۔ موٹرسائیکل چوری بھی ختم کرا رہے ہیں ۔ گداگروں کے خلاف ایکشن لیتے ہیں لیکن ان کو رکھنے کے لئے جگہ ہمارے پاس نہ ہے ۔ مارکیٹیں جگہ مہیا کریں ان پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ جیولرز اور موبائل خریدتے وقت احتیاط کی جائے کوشش کریں گے کہ دکانداروں کا نقصان نہ ہو۔
آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مارکیٹوں میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار کی سیکورٹی چیکنگ کی جانی چاہیے گذشتہ دنوں جتنے بھی جرائم پیشہ گروہ پکڑے گئے ہیں وہ سب غیر قانونی مقیم تھے ۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اسلام آباد کے تمام ایسی پی اپنے اپنے علاقہ کی مارکٹیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کریں اور در پیش مسائل کا تدارک کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی منتخب عہدیداروں کو مصالحتی کمیٹی میں شامل کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گداگروں سے اسلام آباد کے تاجروں کو نجات دلائی جائے ۔ اس موقع پر ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چو ہدری ۔ ایف ٹین کے صدر احمد خان ۔ یلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر – سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی – جی ٹین کے جنرل سیکرٹری اظہر امین – جی الیون کے صدر نعیم اعوان – چیرمین عاصم عباسی ای الیون کے صدر ظاہر عباسی ۔ ایف ٹین مرکز کے جنرل سیکرٹری نعیم اقبال – آب پارہ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی آئی نائن کے صدر صفدر عباسی – جنرل سیکرٹری ولید خالد. آئی ایٹ مرکز کے جزل سیکرٹری زاہد قریشی . فرنیچر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیر مین زاہد حسین – ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے سجاد عباسی۔ جی نائن کے صدر محبوب احمد خان ۔ سٹیل مارکیٹ ایشن کے صدر عرفان چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسلام آباد کے امن وامان کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں .

مزید پڑھیں: انتخابات سے متعلق جائزہ، ن لیگی رہنما عقیل انجم سے پارٹی کارکنا ن کی ملاقات

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ