راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے پورے ملک کے دورے شروع کر کے کارکنان میں ایک ولولہ پیدا کر دیا گیاہے ۔ راولپنڈٰی شہر اور کینٹ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی کینٹ سمیت پورے راولپنڈی سے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے امیدواران کامیاب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کینٹ کے علاقہ ڈھیر حسن آباد سے سابق ممبر کینٹ بورڈ چوہدری خرم شہزاد، اور چوہدری اورنگزیب قریشی کی طرف سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے ملک ابرار احمد۔ حلقہ پی پی پندرہ سے امیدوار چوہدری اُسامہ تنویر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے اب ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر اس حلقہ سے کامیاب ہونگے ۔ میں ڈھیری حسن آباد کےلوگوں اور خصوصا چوہدر خرم شہزاد، اورنگزیب قریشی ، ریاض ساقی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جس طرح ماضی میں پارٹی کے لیے خدمات انجام دیں آج ایک مرتبہ پھر انہوں نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کینٹ کی مقبول جماعت ہے ۔ ناشتے کی تقریب سے حلقہ پی پی ۱۵ کے امیدوار چودہری اسامہ تنویر نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں جو ترقی کا سفر رکا تھا ایک مرتبہ پھر وہاں سے دوربارہ شروع کرینگے ۔ کارکنان جس طرح الیکشن کےلیے محنت کر رہے ہیں جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔
مزید پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی آج کامونکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی