مقصد انسانی کردار کا نشونما، حقیقی کامیابی بندگانِ خدا کا مقدر بن جائے، پیر محمو نقیب الرحمن

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ خانقاہی نظام کا یہ خاصا رہا ہے کہ اس سے منسلک اور رجوع کرنے والی مخلوقِ خدا کے دلوں کو نورِ عشقِ مصطفی ﷺ سے منور کر کے ایک ایسے مہذب اور اعلیٰ اخلاق سے مزین معاشرے کو پروان چڑھایا جائے جہاں احترامِ آدمیت، حسنِ اخلاق، رواداری، اخوت و محبت اورایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے کے جذبات سے بھر پور انسانی کردار کی ایسی نشو نما کی جائے کہ حقیقی کامیابی بندگانِ خدا کا مقدر بن جائے۔ تمام فرامینِ الہیٰ و نبوی ﷺ اور اولیائے کرام کی تعلیمات انسانیت کی فلاح و بہبود پر مشتمل ہیں۔ یہ زندگی اللہ تعالیٰ نے ہمیں صرف اور صرف اس لئے دی ہے کہ ہم اس کی عبات و بندگی کر کے ربِ رحمنٰ کی رضا کو پا لیں۔ ہمارے وجود کا ہر عضو اسی صورت ہمارے لئے باعثِ نجات ہو گا جب ہم اسے شریعتِ مطہرہ کے تابع استعمال کریں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد مبارک فرمایا کہ قیامت کے روز نامہ اعمال کو بہت بھاری کر دینے والی تین چیزیں ہیں جو کہ تقویٰ، صلہ رحمی اور حسنِ اخلاق ہیں۔ جب ایک صحابیِ رسول ﷺ نے حضور نبی رحمت ﷺ کی خدمتِ اقدس میں نصیحت کے لئے عرض کی تھی تو آپ ﷺ نے ارشاد مبارک فرمایا کہ اپنی زبان کی حفاظت کیا کرو۔ ہم خلوصِ نیت سے ارادہ اور کوشش کریں کہ ہماری ذات کسی صورت بھی بد اخلاقی، منافقت و ریا کاری، مخاصمت و کینہ پروری اور دوسروں کی عزت پامال کرنے کا باعث نہ بنے۔ یہ رذائلِ اخلاق ہمارے معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے اخلاق کو تباہ کر رہا ہے۔بزرگانِ دین کی خانقاہیں ایسی تربیت گاہیں ہیں جہاں سے مخلوقِ خدا کو حضور نبی کریم ﷺ کی یہی نورانی تعلیمات پڑھا، سکھا اور یاد کروا کر اس کی کردار سازی کی جاتی ہے۔ اسی سلسلہ میں کل 27نومبر بروز سوموار مبارک عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم ﷺ کے ارفع و اعلیٰ میلادِ پاک کے سلسلہ میں بارہویں شریف کی ماہانہ محفلِ پاک کا نہایت عقیدت و احترام سے انعقاد کیا جائے گا جس میں اندرون و بیرون ملک سے کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، مذہبی سکالر اور وابستگانِ عید گاہ شریف شرکت کریں گے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عیدگاہ شریف میں اتوارکے روز منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیث پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے امتِ مسلمہ اور وطنِ عزیز کی سلامتی،خوشحالی،ترقی، مسلمانوں کے آپس میں باہم اتحاد و اتفاق، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی