اسلام آباد(عامررفیق بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کی قائم کردہ پاکستان پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز پیر سہہ پہر چار بجے منعقد ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے مذاکراتی کمیٹی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا اجلاس کل سہہ پہر چار بجے پیپلزسیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے ممبران کمیٹی قمرالزمان کائرہ فیصل کریم کنڈی محمد علی باچہ ساجد طوری شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں: انتخابات،سیاسی رابطوں کیلئے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل