اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کرنے والے کو قبول کرکے اسے مرکزی دھارے میں لانا چاہیے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ عسکریت پسند ہو یا ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا، اگر وہ غیر مشروط سرنڈر کرے تو اُسے قومی دھارے میں آنے کا موقع ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی رات 10 بج کر پانچ منٹ پر جیو نیوز نشر کیا جائے گا۔