وزیر اعظم بنونگا تو اپنے منشور کے تمام نکات پر عمل کرونگا، بلاول

حیدر آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہےکہ اگر شیرکاراستہ روکنا ہے توپھر تیرپرٹھپہ لگاناہوگا۔تیرپرٹھپہ لگا کر نفرت اور سیاسی انتقام کی سیاست کودفن کریں۔

انہوں نے حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حیدرآباد کے بھائی اور بہنوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔حیدرآباد کی عوام کا میں شکر گزار ہوں۔ آپ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں جیالا مئیر جتوایا , نفرت اور تقسیم کی سیاست کو حیدرآباد کی عوام مسلسل دیکھتے آرہے ہیں عوام نقصان اٹھاتے رہے , قربانیاں دیتے رہے پر امن لوگ کبھی ظالم , آمر اور یزید کے سامنے نہیں جھکے ۔

بلاول نے کہا کہ آج بھی جو الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں آپ ان کی اصلیت جانتے ہو ۔آپ ان کے ماضی کے بارے میں جانتے ہو , آپ نے دیکھا 90 کی دہائی میں انہوں نے اس شہر کے ساتھ کیاکیا۔آپ انکی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہو ۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ گر میں وزیر اعظم بنونگا تو اپنے منشور کے تمام نکات پر عمل کرونگا ۔ پاکستان کی آمدنی دگنی کرکے دکھاونگا ۔عوام کے 30 لاکھ گھر بناکر مالکانہ حقوق دونگا۔ میں اس ملک کے غریب عوام کو 300 یونٹس بجلی مفت دونگا۔میری والدہ اس دنیا میں نہیں رہی لیکن میں ایسے ہی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں۔جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے۔ہم نے بلا سود قرضہ دینگے تاکہ اپنا کاروبار کریں،معیشت میں کردار ادا کریں۔نوجوانوں کو بے نظیر یوتھ کارڈ دونگا جب تک روزگار نہیں ملتا میں مالی مدد پہنچاونگا ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی ہوگی۔ہر جگہ صحت کی معیاری سہولت دینگے ۔ وفاق کے پیسے صوبوں پر آنے تھے وہ نہیں مل رہے۔ سالانہ 300 ارب جو ضائع ہوتا ہے وہ عوام پر خرچ کرونگا ۔سالانہ صرف اشرافیہ کو ایک ہزار ارب سبسڈی دی جاتی ہے۔ہمیں یہ سبسڈی نوجوانوں, مزدوروں کو دلوانا ہے۔لیکشن میں چند دن ہیں دن رات محنت کرنا ہے۔آپ نے سب کو سمجھانا ہے کہ مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مخالفین پربھی نشترچلائے اور کہا کہ اگر آپکو ستارے پر مہر لگانے کا کہا جائے تو وہ آسمان پر اچھے لگتے ہیں۔اگر آپ سے کہا جائے کہ پتنگ پر مہر لگانا ہے تو آپکو کہنا ہےہم پاکستان مردہ باد نعرے لگانے والوں کو ووٹ نہیں دیتے ۔ آپکو کہنا ہے کہ پتنگ کو کاٹ دینگے آپکو کسی آزاد امیدوار پر مہر لگانے کا کہا جائے تو کہنا کہ تیر پر مہر لگاؤنگا۔ شیر کا راستہ روکونگا ۔ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حلف لیں وعدہ کریں کہ اگر جیتے تو ان کی خدمت کرنا ہے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر