8 فروری کو پُرامن، شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے: نگران وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں پر امن اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو انتخابات کی ذمہ داری ملی ہے، کوشش ہے الیکشن کے عمل میں کسی صورت جانوں کا نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، جو پارٹیز سندھ میں الیکشن لڑ رہی ہیں وہ کافی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتی ہیں، سکیورٹی ادارے اور ایڈمنسٹریشن موجود ہے، کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بھی ساری رپورٹ اپنے الیکشن سیل میں لی، ہمیں ان فورسز سے خطرہ ہے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، سکیورٹی کیلئے ہماری پولیس اس کے پیچھے آرمڈ فورسز ہیں، ہمارے آرمی کے ٹرینڈ کمانڈوز بلوچستان میں موجود ہوں گے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ہمیں باجوڑ واقعے پر بھی بہت تکلیف ہوئی، ہمیں ڈرانے کیلئے ساری نقل و حرکت کی جا رہی تھی، پاکستان کا نام اور عزت ہمارے اور میڈیا کے ہاتھ میں ہے، 25 کروڑ عوام کی امانت میڈیا کے پاس ہے، نیت صاف ہو تو اللہ سرخرو کرتا ہے، نگران حکومت نے جو کام کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، سکیورٹی کے تین درجوں میں انتظامات کئے ہیں، 29 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 44 ہزار پولنگ سٹیشنز کو نارمل ڈیکلیئر کیا ہے جبکہ 16766 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید نہیں یقین ہے یہ الیکشن صاف، شفاف اور پرامن طریقے سے کرائیں گے، آج شام خیبر پختونخوا میں جاؤں گا، لوگ پر اطمینان ہو کر حق رائے دہی استعمال کریں، ہماری 5 لاکھ 11 ہزار پولیس فرنٹ پر کھڑی ہے، ہر زندگی کی حفاظت کرنا ہمارا پہلا فرض ہے، جو ذمہ داری نگران سیٹ اپ کے پاس ہے وہ پوری کی جائے گی۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کراچی اور بلوچستان جا کر صورتحال دیکھی، کراچی کا واقعہ بھی بہت افسوسناک تھا، بلوچستان میں دہشتگرد صرف پاکستان کا نام خراب کر رہے ہیں، ایک ہینڈ گرنیڈ پھینک کر کہتے ہیں پاکستان میں امن کی فضا ٹھیک نہیں۔

تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود الیکشن پرامن طریقے سے ہونگے: مرتضیٰ سولنگی
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تمام تر قیاس آرائیوں کے بعد انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں، انشاءاللہ انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں پولنگ سٹیشنز کھلیں گے، 8 فروری کو 12 کروڑ سے زائد پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تمام چیزیں ٹریک پر ہیں، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں، 2018 کے انتخابات میں 666 لوگ جان سے گئے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر